معارف قرآن اور اھل بیت علیھم السلام

قرآن، حدیث، تاریخ اور دیگر معارف اسلامی

تبلیغات تبلیغات

اذان کی تشریع : اہل سنت کے نقطہ نظر سے

1 ۔ ابو داؤد نے عباد بن موسی ختلی اور زیاد بن ایوب سے نقل کیا ہے ( عباد کی روایت کامل تر ہے ) کہ انہوں نے ہشیم سے اور اس نے ابو بشر سے نیز زیاد نے ابو بشر سے ، اس نے ابو عمیر بن انس سے اور اس نے اپنے انصاری چچاؤں سے نقل کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کی طرف لوگوں کو بلانے کے لئے کوئی طریقہ سوچ رہے تھے ۔ پس آپ سے کہا گیا : نماز کے وقت کوئی جھنڈا نصب کیجئے ۔ جب لوگ اسے دیکھیں گے تو ایک دوسرے کو اطلاع دیں گے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ
ادامه مطلب

اذان میں ’’ حی علی خیر العمل ‘‘ کی شرعی حیثیت

تمہید: مسلمانوں کے درمیان اس بارے میں اختلاف واقع ہوا ہے کہ کیا اذان میں ’’حی علی الفلاح‘‘ کے بعد ’’حی علی خیر العمل ‘‘ کہنا اذان کا حصہ ہے یا نہیں ؟ ایک طبقہ فکر کا نظریہ ہے کہ اذان میں ’’حی علی خیر العمل ‘‘ کہنا درست نہیں ہے ۔ برادران اہل سنت کا عام نظریہ یہی ہے ۔ان میں سے بعض نےاس عمل کو لفظ ’’ مکروہ ‘‘سے یاد کیا ہے اور اس کی وجہ یہ بیان کی ہے کہ چونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت سے یہ عمل ثابت نہیں ہے اس لئے اذان میں اس کا اضافہ مکروہ ہے
ادامه مطلب

امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی چالیس حدیثیں

1. قالَ الإمامُ الْمُجتبى (عَلَيْهِ السَّلام): يَا ابْنَ آدْم! عَفِّ عَنِ مَحارِمِ اللّهِ تَكُنْ عابِداً، وَ ارْضِ بِما قَسَّمَ اللّهُ سُبْحانَهُ لَكَ تَكُنْ غَنِيّاً، وَ أحْسِنْ جَوارَ مَنْ جاوَرَكَ تَكُنْ مُسْلِماً، وَ صاحِبِ النّاسَ بِمِثْلِ ما تُحبُّ أنْ يُصاحِبُوكَ بِهِ تَكُنْ عَدْلاً. 1 1۔ امام حسن مجتبی علیہ السلام: اے بنی آدم! محرمات الٰہی سے باز رہو تو عابد بن جاؤ گے ۔ اللہ کی تقسیم سے راضی رھو تو بے نیاز ہو جاؤ گے ۔ اپنے پڑوسی سے اچھا سلوک کرو
ادامه مطلب

دعائے مجیر

ماہ رمجان کے تیرہویں، چودہویں اور پندرہویں ایام پڑھی جانے والی دعاء "دعائے مجیر" یہ حضرت رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے منقول بڑی شان والی دعا ہے اور روایت ہے کہ یہ دعا حضرت جبرائیل عليه‌السلام نے حضرت رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کو اس وقت پہنچائی جب آپ مقام ابراہیم عليه‌السلام میں نماز ادا کررہے تھے۔ کفعمی نے بلد الامین اور مصباح میں اس دعا کو درج کیا ہے اور حاشیے میں اسکی فضیلت بھی ذکر کی ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ جو شخص اس دعا کو ماہ رمضان کے ایام بیض میں
ادامه مطلب

خفیہ تنظیمیں

مؤلف: حضرت آيت اللہ العظميٰ خامنہ اي حَفَظَہُ اللّٰہُ ۔۔۔ کربلا کا عظیم سانحہ رو نما ہونے کے بعد اگر چہ لوگوں کی خاصی تعداد رعب و وحشت میں گرفتار ہو گئی تھی پھر بھی خوف و ہراس اتنا غالب نہ تھا کہ شیعیان اہلبیت علیہم السلام کی پوری تنظیم یکسر درہم برہم ہو کر رہ گئی ہو جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ ہم دیکھتے ہیں کہ جس وقت اسیران کربلا کا لٹا ہو ا قافلہ کوفہ میں وارد ہوتا ہے کچھ ایسے واقعات رو نما ہوتے ہیں جو شیعہ تنظیموں کے وجود کا پتہ دیتے ہیں ۔
ادامه مطلب

علی اکبر علیہ السلام

علی اکبر علیہ السلام علی بن حسین بن علی بن ابی‌ طالب(33ھ-61ھ)، علی اکبر کے نام سے مشہور امام حسین علیہ السلام کے فرزند اور واقعہ عاشورا کے ہاشمی شہداء میں سے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ آپ ظاہری شکل و شمائل اور باطنی سیرت کے لحاظ سے رسول اللہ سے بہت زیادہ مشابہت رکھتے تھے اسی لئے آپ کو شبیہ پیغمبرؐ بھی کہا جاتا تھا۔ اور امام حسین جب بھی پیغمبر اکرمؐ کے دیدار کے مشتاق ہوتے تو علی اکبر کے چہرے کی طرف نظر کرتے تھے۔ علی اکبر روز عاشورا شجاعت کے جوہر دکھاتے ہوئے یزیدی
ادامه مطلب

وبلاگ های پیشنهادی

جستجو در وبلاگ ها